شہر قائد کے مختلف حصوں میں الخدمت بنو قابل داخلہ ٹیسٹ جاری ہیں
اتوار کو کورنگی میں راشد لطیف اکیڈمی میں ہونے والے داخلہ ٹیسٹ میں ہزاروں نوجوان شریک ہوئے
نوجوانوں کا جوش و جذبہ قابل دید تھا، یوں تو شہر کے ہر حصے میں ہزاروں نوجوان ٹیسٹ میں شریک ہوئے مگر منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ اب تک کا سب سے بڑا ٹیسٹ تھا
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے طلباء سے خطاب میں کہا کہ مایوس ہونا ہے نہ ہمت ہارنی ہے ۔۔ آگے بڑھنا ہے ۔ نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کروائیں گے ۔۔