اتحادی بھی ناراض! مرتضیٰ وہاب ن لیگ کا بلدیاتی مینڈیٹ تسلیم کرتے ہوئے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں

سٹی کونسل میں پیپلز پارٹی کی اتحادی ن لیگ بھی ان سے نالاں نظر آرہی ہے ۔ ن لیگ کے یونین کمیٹی ارکان کو شکایت ہے کہ پی پی نے ان سے کیے گئے معاہدوں پر عمل نہیں کیا ۔ ن لیگ کے ارکان نے اپنے شکوے اعلیٰ قیادت کے سامنے بھی رکھے

احسن اقبال نے میئر کراچی سے رابطہ کرلیا ۔ جنگ کے مطابق
احسن اقبال نے کراچی میں اپنے بلدیاتی نمائندوں کی شکایات پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے رابطہ کرلیا

انہوں نے کہا کہ میئر کراچی ن لیگ کا بلدیاتی مینڈیٹ تسلیم کرتے ہوئے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔

مرتضیٰ وہاب نے وفاق وزیر کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کیا ہے نواز لیگ کے پارلیمانی لیڈر کی شکایات کے ازالے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی

اپنا تبصرہ لکھیں