چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملیر ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح کردیا۔
قیوم آباد سے شاہ فیصل تک ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ کے 9.1 کلومیٹر کا جزوی افتتاح کیا گیا۔
ملیر ایکسپریس وے کی کل لمبائی 39 کلو میٹر ہے، یہ منصوبہ کورنگی کریک ایونیو سے شروع ہو کر ملیر ندی تک پھیلا ہوا ہے
سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے 6 رویہ کوریڈور ہے، منصوبے کی کل لاگت 55 ارب روپے ہے