ملک میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے
وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے عندیہ بھی دیا ہے کہ بجلی کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ کم کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیپٹو پاور پلانٹس پر بات چیت کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اس ماہ کے آخر تک کیپٹو پلانٹس کا معاملہ حل ہو جائے گا۔
وزیرِ توانائی نے یہ بھی کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی 4 روپے تک سستی ہو چکی ہے۔