عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سینیٹر ایمل ولی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے کئی علاقوں میں کتوں، گدھوں اور مینڈک کا گوشت فروخت ہوتا ہے
انہوں نے یہ بات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے اجلاس میں کہی
جنگ کے مطابق ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پلاسٹک کے چاول بھی بیچے جاتے ہیں
انہوں نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں جتنا دودھ بیچا جاتا ہے اتنا ہے ہی نہیں، بیچے جانے والے دودھ کے مقابلے میں پیداوار صرف 22 فیصد ہے، پاکستان میں بیچا جانے والا 78 فیصد دودھ کیمیکل ہے۔