ملیر ایکسپریس وے کے پہلے حصے کا افتتاح ہفتہ 11 جنوری کو ہوگا۔
کورنگی کاز وے سے شاہ فیصل تک کی ابتدائی 9.1 کلومیٹر کی سڑک کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ کریں گے
ملیر ایکسپریس وے سرکاری و نجی شراکت داری کے تحت بننے والا سندھ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔
یہ جدید سہولیات سے لیس تین رویہ دو طرفہ سڑک ہے۔
تقریباً 40 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے کورنگی کریک ایونیو (ڈی ایچ اے) کو ایم-9 موٹروے (سپر ہائی وے) کے قریب کاٹھوڑ کے مقام پر جوڑتا ہے