امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے میئر کراچی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے
میئر کراچی نے گزشتہ روز نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ گٹر کے ڈھکن لگاتے ہیں مگر گلی محلوں میں چرا لیے جاتے ہیں
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سوال اٹھایا کہ گٹر کے ڈھکن نشے کے عادی افراد چراتے ہیں تو روکے گا کون؟مرتضیٰ وہاب بلدیات پر قابض ہیں تو ذمے داری بھی قبول کریں، اگر آپ کی ذمے داری نہیں تو کس کی ذمے داری ہے ؟