کراچی میں مرغی ایک ہفتے میں 100 روپے کلو مہنگی ہو گئی
جنگ کے مطابق کمشنر کراچی کی مقررہ 635روپے کلو کی خوردہ قیمت کی بجائے مرغی کا گوشت 700روپے اور صاف گوشت 740روپے کلو تک فروخت ہونے لگا
انڈے بھی 380روپے درجن فروخت کئے جارہے ہیں، دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہول سیل سطح پر زندہ مرغی 480روپے کلو سپلائی ہورہی ہے جبکہ سرکاری قیمت 410روپے کلو مقرر ہے، اسی طرح کمشنر کراچی کی مقررہ 300روپے درجن انڈوں کی قیمت کے مقابلے میں خوردہ سطح پر انڈے 380روپے درجن فروخت کیے جارہے ہیں