جس حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں اس سے مذاکرات کس بات کے ہورہے ہیں؟ محمود خان اچکزئی نے حکومت پی ٹی آئی مذاکرات پر سوال اٹھادیا

تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے مذاکراتی عمل پر سوالیہ نشان لگادیا۔

انہوں نے کہا کہ جس حکومت کے پاس جائز مینڈیٹ ہی نہیں ہے اس سے کس بات کے مذاکرات ہورہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ہمارے دوست ہیں مگر وہ تو مشرف کے وزیراعظم بننے کیلئے بھی تیار تھے۔

نوازشریف نے ہمت کرکے شہباز شریف کو روکا تھا مگر اب نوازشریف بھی پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں