سانحہ 9 مئی 2023 کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان

سانحۂ 9 مئی 2023ء کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سانحۂ 9 مئی کی سزاؤں پر عمل درآمد کے دوران مجرمان نے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کی تھیں۔

ان مجرمان کو ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر تمام مجرمان کے پاس بھی اپیل، قانون اور آئین کے مطابق دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں۔

مجموعی طور پر 67 مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائر کی تھیں

اپنا تبصرہ لکھیں