وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ دھرنے کے منتظمین کو جگہ دینے کا اعلان کرتا ہوں ، سڑکیں بلاک کرنے نہیں دیں گے
انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے بعد اور بھی لوگ کھڑے ہوگئے کہ ہم سڑکیں بند کریں گے
کراچی میں کسی کو سڑک بلاک کرنے نہیں دیں گے
ہمارا کسی سے جھگڑا نہیں ، حکومتی رٹ چیلنج کرنے نہیں دیں گے
ہم پارہ چنار کی صورتحال پر غمزدہ ہیں
ہم اب بھی آفر کرتے ہیں کہ آپ کو احتجاج کے لیے جگہ دینے کے لیے تیار ہیں
علاقہ بند کرانے کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں کریں گے
وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ پولیس اور رینجرز اپنا کام کریں گے ، حکومت اپنی رٹ قائم کرے گی