جماعت اسلامی قبضہ میئر کے حواسوں پر سوار ہے، پیپلز پارٹی کی دیانت داری سے سب واقف ہیں،کھربوں روپے خرچ کرنے کے دعوؤں کے باوجود شہر کھنڈر بنا ہوا ہے سیف الدین ایڈووکیٹ ، اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل

سٹی کونسل میں اپوزیشن لیڈر اور رہنما جماعت اسلامی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ
قابض میئر شہر میں جماعت اسلامی کے منتخب ٹاؤنز میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں

عوام نے جماعت اسلامی کو منتخب کیا اور میئر کا مینڈیٹ دیا لیکن وہ سازش اور بوٹ پالش کے زریعے مئیر بن گئے اس لئے جماعت اسلامی ان کے حواسوں پر سوار ہے

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی دیانت داری سے تو سب واقف ہیں ہی اسی لئے کھربوں روپے خرچ کرنے کے دعووں کے باوجود شہر کھنڈر بنا ہواہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں