کراچی کے مزید علاقوں میں بھی دھرنا شروع ہو گیا ہے۔
سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
شاہراہِ پاکستان پر انچولی کے مقام پر بھی دھرنا ہو رہا ہے۔
شارعِ فیصل اسٹارگیٹ کے قریب دھرنا جاری ہے جس کے باعث کارساز سے ڈرگ روڈ کے دونوں روڈ پر ٹریفک کا دباؤ ہے۔
گلستانِ جوہر کامران چورنگی پر دھرنا جاری ہے، سرجانی ٹاؤن میں شمس الدین عظیمی روڈ پر، نواب صادق خان روڈ ناظم آباد نمبر ایک پر بھی دھرنا جاری ہے