ریڈ لائن منصوبہ صرف شہریوں کے لیے نہیں بلکہ سندھ حکومت کے لیے بھی آزمائش بن چکا ہے ۔
مرتضیٰ وہاب اسے سندھ حکومت کے لیے شرمندگی کی وجہ قرار دیتے ہیں ۔
سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ریڈ لائن منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے میں مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہوسکتے
یاد رہے کہ منصوبہ پر کام کو اب پینتیس ماہ ہوچکے ہیں