’’مفاہمت کا بادشاہ‘‘ کہلانے والے آصف علی زرداری آج کل تاش کے پتوں کے بادشاہ کی طرح بے بس ہیں سہیل وڑائچ ، سینئر صحافی

ملک کے سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے جنگ میں شائع اپنے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ بڑی آسانی سے یہ دعویٰ کیا جاسکتا ہے کہ صدر زرداری کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔’’مفاہمت کا بادشاہ‘‘ کہلانے والے آصف علی زرداری آج کل تاش کے پتوں کے بادشاہ کی طرح بے بس ہیں۔ ایک طرف ان پر پیپلزپارٹی کے مطالبات پورے نہ ہونے کا بوجھ ہے دوسری طرف اپنے لاڈلے مگر ضدی اور غصیلے بیٹے بلاول بھٹو کا دباؤ ہے، جبکہ معاملہ یہ ہے کہ وفاقی حکومت صدر کے حوالے سے آئینی ذمہ داریاں تک پوری نہیں کررہی۔ عمران خان کے حوالے سے پالیسی پر ان سے کوئی مشورہ نہیں کیا جارہا، پنجاب گئے تو وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے نہ ان کا استقبال کیا اور نہ ہی ان سے ملاقات کرنے گئیں حالانکہ پروٹوکول اور روایات کے مطابق انہیں ایسا کرنا چاہیے تھا۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ساتھ لکھے ہوئے معاہدے پر ابھی تک عمل نہیں کیا گیا، وعدے پر وعدے جاری ہیں مگر ان وعدوں پر عمل کی کوئی صورت دور دور تک نظر نہیں آرہی۔

اپنا تبصرہ لکھیں