جس دن گیس کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ ہوا اسی دن پنجاب اسمبلی کے ارکان اور وزیروں کے تنخواہوں میں 1000 اور 900 فیصد اضافہ کردیا حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی قیمتیں کم کرے ، وزیرداخلہ محسن نقوی نے منصورہ آ کر جماعت اسلامی کی قیادت کو آئی پی پیز معاہدوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ہم نے انھیں واضح طور پر بتا دیا ہے کہ عوام کو ریلیف نہ ملا تو جماعت اسلامی کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی پورے ملک میں عوامی کمیٹیاں تشکیل دے رہی ہے، پوری طاقت سے عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کا آغاز کریں گے، تاہم اس سے پہلے حکومت کے پاس وقت ہے کہ بجلی کے ٹیرف میں کمی کر دے۔ انھوں نے کہا کہ یہ انتہائی شرم کا مقام ہے کہ جس روز گیس کی قیمتوں میں 25فیصد اضافہ کا اعلان کیا گیا،اسی روز ممبران پنجاب اسمبلی نے اپنی تنخواہوں میں ہزار فیصد تک اضافہ کر دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں