کراچی کے سوا باقی ملک بجلی کی قیمت میں 63 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی کی قیمت میں 63 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق مسلسل 5ویں بار ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر 31 دسمبر کو سماعت ہوگی۔

اس سے قبل نیپرا ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مسلسل 4 بار بجلی کی قیمت میں کمی کرچکا ہے۔

نیپرا نے اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ سستی کی تھی

اپنا تبصرہ لکھیں