حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کے لیے بات چیت جاری ہے جس کے بعد امکانات روشن ہوگئے ہیں کہ آنے والے مہینوں میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی آئے گی
روزنامہ جنگ میں شائع خبر کے مطابق مارچ 2025 تک مذاکرات کا عمل مکمل کرکے ٹیرف میں 12 روپے تک کمی کی تیاری ہورہی ہے
جنگ نے سینئیر حکومتی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ
حکومت اب تک 6 کنٹریکٹ ختم کرنے والی ہے۔ اس عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہم پاورٹیرف کو 3 روپے فی یونٹ تک کم کرنے کے قابل ہوگئے ہیں اور قرض کی ری پروفائلنگ کے ذریعے ٹیرف کو مزید 4 روپےفی یونٹ کم کرنے میں مدد ملے گی اور حکومتی کار پرداز بجلی کے بلوں پر ٹیکس کم کرکے اس کے اثر کو 5 روپے فی یونٹ تک کم کرنا چاہتے ہیں