کراچی سے ٹیکس وصولی کا نیا ریکارڈ ، پہلے پانچ ماہ میں 1 ہزار 110 ارب روپے ٹیکس جمع ، 20 فیصد اضافہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے لارج ٹیکس آفس نے کتنا ٹیکس وصول کیا؟ رپورٹ سامنے آگئی

اے آر وائی نیوز کے مطابق لارج ٹیکس آفس کراچی نے ایک اور نیا ریکارڈ بنا دیا۔ گزشتہ مالی کے سال 5 ماہ کے مقابلے رواں مالی سال کے 5 ماہ میں ٹیکس وصولی میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی تا نومبر لارج ٹیکس آفس کراچی نے 1 ہزار 110 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔ گزشتہ مالی سال 5 ماہ میں لارج ٹیکس آفس کراچی نے 924 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کیا تھا

اپنا تبصرہ لکھیں