طلباء کی محنت کا صلہ لانڈھی ٹاؤن کی یوسی نے بہترین نمبرز لینے والے طلبا میں لیپ ٹاپ اور انعامات تقسیم کیے

لانڈھی ٹاؤن کی یونین کمیٹی نے میٹرک امتحانات میں نمایاں نمبرز لینے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب سجائی

یونین کمیٹی کی حدود میں واقع تمام 28 نجی و سرکاری اسکولز کے طلبا کی رزلٹ کی جانچ کے بعد 68 اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلبا کو شیلڈ اور سرٹیفکیٹس دیے گئے ۔۔ ٹاپ تھری اے ون گریڈ لینے والے طلباء کو لیپ ٹاپ اور کروم بک دی گئی ۔۔ اے گریڈ لینے وال طالب علموں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے لانڈھی میں ہونے والے پروگرام کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ باقی یونین کمیٹیوں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیے اور طلباء کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے

اپنا تبصرہ لکھیں