اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک میں ماہانہ مہنگائی مزید کم ہو کر شرح 4.9 فیصد پر آگئی ہے
عمومی مہنگائی نومبر میں سال بہ سال بنیادوں پر کم ہو کر 4.9 فیصد پر آگئی جو اس سے پچھلے ماہ 7.2 فیصد تھی ۔
مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اندازہ ہے کہ آنے والے مہینوں میں مہنگائی مزید کم ہوسکتی ہے
اس کے ساتھ ہی مرکزی بینک نے شرح سود میں دو فیصد کمی کا اعلان بھی کیا ۔ یہ رواں سال مسلسل پانچویں موقع ہے جب شرح سود میں کمی کی گئی ہے