کراچی کا تباہ حال انفراسٹرکچر حادثات کو جنم دے رہا ہے ، کورنگی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ، 13 سال بعد پیدا ہونے والا بچہ صرف چھ ماہ بعد ہی بچھڑ گیا
جنگ میں شائع خبر کے مطابق چھ ماہ کا شاہ میر اپنے والدہ کی گود میں والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار تھا، کورنگی ناصر جمپ پر ٹوٹی سڑک کے باعث ڈسبیلنس ہو کر وہ اپنی والدہ سمیت گر گیا ،پیچھے سے آنے والا سیمنٹ مکسچر کا ٹرک چڑھ گیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
شاہ میر کے والد کے مطابق 13 برس بعد ان کی اولاد ہوئی تھی