یونیورسٹی روڈ پر 84 انچ قطر کی پانی کی سپلائی لائن تیسری بار ٹوٹ گئی
جنگ کے مطابق شہر کو 70 فیصد پانی کی سپلائی پھر معطل ہوگئی۔
راشد منہاس روڈ پر جوہر موڑ کے قریب سیوریج کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی اور ٹریفک جام ہوگیا
ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق پانی کی سپلائی لائن ریڈ لائن بس کے تعمیراتی کام کے دوران ٹوٹی ہے
واٹر کارپوریشن نے ٹرانس کراچی کے سی ای او کو خط لکھ کر 3 کروڑ 50 لاکھ روپے ہرجانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی تعمیراتی ٹیم کام کے دوران احتیاط برتے۔