خدا کے لیے رضوان اردو میں انٹرویو دیں میچ کے بعد انگریزی میں وہ کیا بولتے ہیں فینز کو کچھ سمجھ نہیں آتا احمد شہزاد کا مشورہ

پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے کپتان محمد رضوان کو میچ کے بعد انگریزی کے بجائے اردو میں بات کرنے کا مشورہ دے دیا

احمد شہزاد کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رضوان کا کام ہے کہ وہ فینز کو ایجوکیٹ کریں مگر وہ پوسٹ میچ انگریزی میں کیا بول جاتے ہیں کسی کو کچھ سمجھ نہیں آتے، وہ انشاء اللہ ماشاء اللہ کرکے چیزوں کو ختم کررہے ہیں

احمد شہزاد نے کہا کہ خدارا رضوان اردو میں بات کیا کریں

اپنا تبصرہ لکھیں