پاکستان کرکٹ کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد ٹیم پر سخت تنقید کی ہے
انہوں نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضؤان نے کس طرح 13 گیندوں پر 11 رنز بنائے ؟ وہ اپنا جواب کس طرح دیں گے ؟ یہ دوسرے کو سراہا نہیں سکتے! صائم ایوب نے زندگی کی بہترین اننگز کھیلی۔ صائم کو کبھی ون ڈے ڈاؤن پر بھیجتے ہیں اور کبھی اوپنر بناددیتے ہیں ۔۔
انہوں نے کہا کہ اگر رضوان کہہ رہے ہیں کہ ہم بیس رنز شارٹ تھے تو بابر اعظم سیٹ ہوگئے تھے وہ 40 گیندوں پر 80 بنادیتے
احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ یہ جنوبی افریقہ کی سی کلاس بالنگ تھی مگر ہماری مکمل بالنگ لائن میدان میں اتری تھی