گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں صبح نلکا کھولو تو پانی نہیں آتا مجھے شک ہے لوگ صبح نہا کر کیسے نکلتے ہوں گے
انہوں نے کہا لور مڈل کلاس اور مڈل کلاس کے لوگ پندرہ سے پینتس ہزار روپے کماتے ہیں اس پر بجلی کا بل دیں ، گیس جو کہ آتی نہیں ہے ، پانی جو کہ آتا نہیں ہے اس کے چارجز ادا کریں
گورنر سندھ نے کہا کہ مجھے تو شک ہوتا ہے کہ صبح کچھ لوگ نہا کر کیسے آتے ہوں گے کیوں کہ صبح نلکا کھولو تو اس شہر میں پانی نہیں آتا
انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ ٹھیک کیسے ہوگا ؟ باتوں سے تو ٹھیک نہیں ہوگا