فیڈرل بی ایریا بلاک 13 میں پولیس کی وردی میں ملبوس ملزمان شہری سے 2 ہزار امریکی ڈالر چھین کر فرار، شہری کو تلاشی کے بہانے روکا

فیڈرل بی ایریا بلاک 13 میں شہری دو ہزار امریکی ڈالر سے محروم ہوگیا

پولیس کی وردی میں ملبوس ملزمان نے شہری کو تلاشی کے بہانے روکا اور ڈالرز چھین کر فرار ہوگئے۔

جنگ میں شائع خبر کے مطابق واردات کا مقدمہ گلبرگ تھانے میں درج کرلیا گیا۔

گلبرگ تھانے کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 13 میں ہونے والی اس واردات کامقدمہ متاثرہ شہری تجمل حسین ولد محمد خان کی مدعیت میں دو نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردی گئی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں