کراچی کو صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کا نظام بہتر بنانے کے لیے ورلڈ بینک نے 24 کروڑ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی

کراچی میں جاری پانی کے بحران کے تناظر میں اچھی خبر یہ ہے کہ ورلڈ بینک نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج پروجیکٹ 2 کے لیے فنڈز منظور کرلیے ہیں

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت کراچی کے شہریوں کو صاف پانی ملے گا اور نکاسیٔ آب کا نظام بہتر ہو سکے گا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق عالمی بینک نے 24 کروڑ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دی ہے۔

منصوبے سے 1 کروڑ 60 لاکھ شہریوں کو صاف پانی ملے گا جب کہ جبکہ 75 لاکھ شہریوں کے لیے نکاسیٔ آب کی سہولیات میں بہتری آئے گی

اپنا تبصرہ لکھیں