ہم پہلی ای وی ٹیکسی سروس شروع کررہے ہیں شہریوں کو سستی سفری سہولیات ملیں گی شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہم پہلی ای وی ٹیکسی سروس شروع کررہے ہیں
شہریوں کو سستی سفری سہولیات ملیں گی

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد چینی تاجروں کو پاکستانی تاجروں کے قریب کرنا ہے ، سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔ چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ 4 ایم او یوز پر دستخط ہوئے ہیں

انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے منصوبے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ سے چل رہے ہیں ، ہم سندھ میڈیکل سٹی بنارہے ہیں جس سے 49 ہزار نوجوانوں کو روزگار ملے گا

اپنا تبصرہ لکھیں