واٹر بورڈ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن کی ٹھیک سے مرمت نہ کرسکا, رساؤشروع

واٹر بورڈ کے افسران کی نااہلی سامنے آگئی

ایکسپریس نیوز کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا مگر دوبارہ رساؤ شروع گیا

یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن کے تعمیراتی کام کے دوران پانی کی لائن پھٹ گئی تھی ، جمعرات کو کام مکمل کرکے سپلائی بحال کردی گئی تھی لیکن 24 گھنٹے کے اندر ہی مرمت کی ہوئی لائن میں رساؤ شروع ہوگیا

شہر کو پہلے ہی پانی کے بحران کا سامنا ہے دوسری طرف ریڈ لائن پر کام کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں