سٹی کونسل میں قائد حزب اختلاف سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے درمیان جعلی نورا کشتی ہورہی ہے ۔
ایم کیوایم ارکان اسمبلی کو سات ارب روپے کے فنڈز بطور رشوت فراہم کیے گئے ، ان کے ٹینڈرز کیے گئے مگر ترقیاتی کام کہیں نظر نہیں آرہے
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے فنڈز برابری کی بنیاد پر تمام 246 یوسیز کو فراہم کیے جائیں
انہوں نے کہا کہ وہ کرپشن کے خلاف ایوان ، سڑکوں اور عدالتوں میں جدوجہد جاری رکھیں گے