کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 11.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، 10 ڈگری تک جانے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 11.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

شہر میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 10 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ رات سب سے زیادہ سردی جناح ٹرمینل پر ریکارڈ ہوئی، درجہ حرارت 10.9ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، گلستان جوہر میں 13، شاہراہ فیصل 13.5، ماڑی پور 12.5 اور بن قاسم میں 13.8 ڈگری تک درجہ حرارت رہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں