پورے ملک میں کے الیکٹرک کے سروس ایریا میں سب سے زیادہ 34 ہلاکتیں 32 شہری اور 2 ملازمین شامل

نیپرا نے 2023-24 میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے زیرانتظام علاقوں میں شہریوں اوربجلی کمپنیوں کے ملازمین کی ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

جیو نے نیپرا رپورٹ کے حوالے سے بتایا مالی سال 2023-24 میں بجلی کمپنیوں کے زیرانتظام علاقوں میں کُل 140 مہلک حادثات ہوئے

کے الیکٹرک کے سروس ایریا میں سب سے زیادہ 34 ہلاکتیں ہوئیں۔ ان میں 32 شہری اور 2 ملازمین شامل ہیں

آئیسکو کے زیر انتظام علاقوں میں 26 ہلاکتیں ہوئیں، پیسکو 20، لیسکو 18اور گیپکو کے زیر انتظام علاقوں میں 9 مہلک حادثات ہوئے جبکہ حیسکو 9، کیسکو 9 اور فیسکو کے زیر انتظام علاقوں میں7مہلک حادثات ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں