پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے
جیو نیوز نے کار مینوفیکچررز کے حوالے سے بتایا کہ جولائی تا نومبر کار فروخت 50 ہزار یونٹس سے تجاوز کر گئی جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 33 ہزار کاریں فروخت ہوئی تھیں۔
بائیکس کی فروخت 26 فیصد اضافے سے 5 لاکھ 78 ہزار یونٹس رہی۔
ٹریکٹرزکی فروخت 50 فیصد کم رہیں، بس اور ٹرک فروخت 87 فیصد بڑھ گئی۔