ملک کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے بھی جشن اردو میں شرکت کی اور کراچی سے متعلق اپنی یادوں کو تازہ کیا
جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ ان کی پیدائش راولپنڈی کی ہے ، وہ پنجابی ہیں مگر وہ آج جو کچھ ہیں کراچی کی وجہ سے ہیں
انہوں نے بتایا کہ انہیں پورا پاکستان آج بطور کراچی والا جانتا ہے
قاسم جلالی اور فاطمہ ثریا بجیا نے اردو سکھائی اور ڈرامہ سیریز شمع می بطور ہیرو موقع دیا اور پالش کیا