سعودی فٹبال کلب النصر کے سابق گول کیپر ولید عبداللہ کا یہ بیان اس وقت شہ سرخیوں میں ہے کہ لیجنڈری فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اسلامی قبول کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں
عرب ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ولید عبداللہ نے کہا کہ رونالڈو واقعتاً اسلام قبول کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ، میں نے ان سے اس بارے میں بات کی تو انہوں نے دلچسپی ظاہر کی
رونالڈو کھلاڑیوں کو نماز پڑھنے اور شعائر اسلام پر عمل کی ترغیب دیتے ہیں
انہوں نے بتایا کہ جب پریکٹس سیشن کے دوران اذان کی آواز آتی ہے تو رونالڈو اور کوچ سیشن روک دیتے ہیں
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل رونالڈو کی گول کرنے کے بعد سجدہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی