ہونہار اسکالر شپ پروگرام پنجاب میں 30 ہزار اسکالر شپس کے لیے چیکس کی تقسیم، 12 ہزار لڑکے اور 18 ہزار لڑکیاں شامل، جنوری میں لیپ ٹاپ اسکیم لائیں گے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ہونے والی تقریب میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے تحت طلباء میں چیکس تقسیم کیے

پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں میں میڈیکل کالجز ، جی آئی کے اور فاسٹ کے طلبا بھی شامل ہیں

مریم نواز نے کہا کہ وسائل نہ رکھنے والے طلبا کے خواب حقیقیت بنیں گے ، طلبا کے لیے بہت جلد لیپ ٹاپس بھی لارہے ہیں ، تعلیم کے معیار کو بہتر بنائیں گے ، نواز شریف انٹرنیٹ سٹی بنارہے ہیں اور بہت جلد بین الاقوامی یونیورسٹیز کے کیمپس یہاں لائیں گے۔ تمام بچوں کو بغیر سفارش کے اسکالر شپس دی گئیں

پنجاب کے طلبا میں 30 ہزار اسکالر شپس کے لیے چیکس تقسیم کیے گئے ، 12 ہزار لڑکے اور 18 ہزار لڑکیاں شامل ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں