بابراعظم کی جنوبی افریقہ کے خلاف تینوں فارمیٹ میں واپسی شاہین آفریدی صرف وائٹ بال اسکواڈ کا حصہ

بابراعظم کے فینز کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اسٹار کرکٹر کو جنوبی افریقہ کے خلاف تینوں طرز کی کرکٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔۔ وہ ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے

شاہین شاہ آفریدی کو صرف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے وہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں

ون ڈےاسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر )، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان ( وکٹ کیپر ) شامل ہیں

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر )، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم طیب طاہر اور عثمان خان ( وکٹ کیپر ) شامل ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں