انٹرنیٹ کی ایک گھنٹے کی بندش آئی ٹی انڈسٹری کو تقریباًایک ملین ڈالر کاسٹ کرتی ہے تقریباً30 لاکھ گھرانے اس پر چلتے ہیں چیئرمین پاشا

پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش اور سست رفتاری پر سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن پاشا نے گہری تشویش کا اظہار کردیا

چیئرمین پاشا خالد مصطفیٰ نے کہا کہ ہم انٹرنیٹ کے بغیر کام نہیں کرسکتے ۔ جیو سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی ایک گھنٹے کی بندش آئی ٹی انڈسٹری کو تقریباًایک ملین ڈالر کاسٹ کرتی ہے ، تقریباً30 لاکھ گھرانے اس پر چلتے ہیں۔

پاکستان کی آئی ٹی برامدات میں گزشتہ مہینوں سے مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے مگر انٹرنیٹ کی بندش اس کو متاثر کرسکتی ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی برامدات بڑھانے کے لیے انٹرنیٹ کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ضروری ہے

اپنا تبصرہ لکھیں