کراچی کے تاجر برادری نے نئی ایئر لائن لانے کا اعلان کردیا
ایئر کراچی کے نام سے نئی ایئر لائن جلد متعارف کروائی جائے گی
معروف کاروباری شخصیت حنیف گوہر کا کہنا ہے کہ نئی ایئرلائن کے نام ایئر کراچی کو سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ کرلیا ہے جبکہ ایئرلائن کے لائسنس کے لیے وفاقی حکومت کو درخواست دے دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایئر کراچی میں ہر شیئر ہولڈر کا حصہ 5 کروڑ روپے ہے، ایئر کراچی کا لائسنس چند دنوں میں حاصل ہونے کے قوی امکانات ہیں۔
پہلے مرحلے میں ایئر لائن کے لیے 3 طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں گے۔