پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ عمران کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور مانسہرہ میں محفوظ ہیں۔
جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈرشپ نے مایوس کیا، علی امین کے علاوہ کوئی لیڈر سامنے نہیں آیا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ بیرسٹرگوہر اور سلمان اکرم راجہ کہاں تھے؟ شیر افضل مروت بھی غائب تھے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارٹی کے اندر تحقیقات ہونی چاہیے کہ ڈی چوک کو ہی جانے کیلئے کیوں چناگیا