جہاں کچرا پھینکا جائے گا ، جلایا جائے گا، نالیاں توڑی جائیں گی تو 50 ہزار روپے تک جرمانہ اور 3 سال تک سزا ہوسکتی ہے مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ ہم اختیارات کا رونا نہیں رو رہے ، عوام کی خدمت کی کوشش کررہے ہیں

انہوں نے بتایا کہ ہم نے میونسپل انسپکٹرز اپائنٹ کیے ہیں، جہاں جہاں قانون کی خلاف ورزی ہوگی، یعنی کچرا پھینکا جائے گا، جلایا جائے گا ،نالیاں توڑی جائیں گی اور چائنا کٹنگ ہوگی تو میونسپل انسپکٹر اپنا کام کرے گا ، فائن بھی لگائیں گے اور سزا بھی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 50 ہزار روپے تک جرمانہ اور 3 سال تک سزا ہوسکتی ہے ۔ چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں