اب ہر مضمون میں پاسنگ مارکس 33 کے بجائے 40 ہوں گے
پاکستان بھر کے بورڈز کے امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس بڑھانے کا فیصلہ انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن اجلاس میں کیا گیا۔
جس میں پورے ملک سے تعلیمی بورڈز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ہر مضمون میں پاسنگ مارکس 33 کے بجائے 40 ہوں گے، اجلاس میں گریس مارکس 3 سے بڑھا کر 5 کر دیے گئے۔
پہلے 30 نمبر حاصل کرنے والے طالبعلم کو 3 گریس مارکس دیے جاتے تھے، اب 35 نمبرز حاصل کرنے والے طالبعلم کو 5 نمبر گریس دے کر پاس کیا جائے گا۔
2 سے زائد مضمون میں فیل ہونے والے طالبعلم کو گریس مارک نہیں ملیں گے۔