عمران خان مذاکرات کے لیے تیار بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کو مذاکرات کی اجازت دے دی

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ان سے طویل ملاقات کی

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر کو مذاکرات کی اجازت دے دی ہے دونوں رہنماؤں کو اپنے مطالبات پر مذاکرات کی اجازت دی ہے، دونوں نے مذاکرات کی اجازت مانگی تھی

میڈیا رپورٹس کے مطابق علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے کہا 24 نومبر پاکستان کے لیے اہم دن ہے، عوام 8 فروری کی طرح نکلیں، احتجاج پرامن ہوگا

انہوں نے کہا کہ مذاکرات مینڈیٹ کی واپسی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے ہوں گے

اپنا تبصرہ لکھیں