کراچی سے ایک اور طیارے کی بذریعہ سڑک حیدرآباد منتقلی کی تیاری کی جارہی ہے
این ایچ اے نے ناکارہ طیارے کی منتقلی کے لیے ایئر پورٹ اتھارٹی کو این او سی جاری کردیا۔
طیارے کو ایئر پورٹ سے سی اے اے انسٹیٹیوٹ حیدرآباد منتقل کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
ناکارہ طیارے کو آج شب حیدرآباد منتقل کیے جانے کا امکان ہے اور تربیتی مقاصد کے لیے استعمال ہوگا
یہ طیارہ 60 ٹن وزنی اور 160فٹ طویل ہے۔