جولائی تا اکتوبر غذائی اجناس کی برآمدات میں اضافہ ، 2ارب 36 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئیں

ملکی زرعی معیشت سے متعلق اچھی خبر یہ ہے کہ مسلسل چوتھے ماہ بھی غذائی اجناس کی برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا

رواں سال جولائی تا اکتوبر میں غذائی اجناس کی برآمدات 2ارب 36 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئیں

صرف اکتوبر کے مہینے میں غذائی اجناس کی برآمد میں سالانہ 12.77فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔

پہلے چار ماہ میں چاول کی برآمدات میں سالانہ 19.03فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا

رواں سال اکتوبر میں چاول کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 19.03فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا

اپنا تبصرہ لکھیں