وی پی این سے پہلے نظریاتی کونسل بتائے فارم 47 پر آنے والا وزیراعظم اور رکن اسمبلی شرعی ہے یا غیر شرعی؟

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ
وی پی این سے پہلے نظریاتی کونسل بتائے فارم 47 پر آنے والا وزیراعظم اور رکن اسمبلی شرعی ہے یا غیر شرعی؟

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں ایک بڑے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، بلوچستان، خیبر پختونخوا میں امن عامہ سمیت کچھ امورپر بات کرنی ہے، باجوڑ میں جماعت اسلامی کے رہنما کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج آگے بڑھنے سے عوام کو کیا فرق پڑ رہا ہے؟ کیا پیٹرول اور بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دیاگیا؟

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں اسٹبلشمنٹ کی مرضی سے ساری دھاندلی ہوتی ہے ،اسٹبلشمنٹ کے سہارے پر کھڑی پیپلز پارٹی بجھتا ہوا چراغ ہے

اپنا تبصرہ لکھیں