امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بلدیاتی ضمنی میں ہونے والی دھاندلی پر ٹوئٹ میں کہا کہ دھاندلی کی جس سطح پر پیپلز پارٹی اتر چکی ہے، یہ واضح ہوگیا ہے کہ اس کا چراغ بجھنے والا ہے۔ عوام مسترد کرتے ہیں اور یہ محض اسٹیبلشمنٹ کے سہارے نتیجے بدل کر جیت کا اعلان آر اوز کے ذریعے کروادیتے ہیں۔ لیکن کب تک۔۔کراچی کے عوام کا شکریہ جنھوں نے ایک مرتبہ پھر جماعت اسلامی پر اعتماد کیا۔ جماعت اسلامی کے کارکنوں کو سلام جو اس وقت بھی عوام کے مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے سڑکوں پر ہیں۔ سوال ان قوتوں سے ہےجنھیں جماعت اسلامی کی امانت، حب الوطنی، وطن کے لیے قربانیاں، اچھی نہیں لگتیں بلکہ کچے اور پکے کے ڈاکو، کرپٹ مافیا، کرپشن اور قبضے کا سسٹم پسند ہے اور اس سسٹم کو انھوں نے پورے ملک بالخصوص سندھ کے عوام پر مسلط کیا ہوا ہے۔
Load/Hide Comments