ان حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا دونوں پارٹیاں نفرت کا نشان ہیں، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیاں نفرت کا نشان ہیں، ہر کوئی آپ سے نفرت کرتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کسانوں کو گندم کا ریٹ نہیں مل رہا، یہ آئی ایم ایف کے شکنجے کی حکومت ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا تو نہ کھیلے، بھارت کشمیر میں کیا کر رہا ہے؟

اپنا تبصرہ لکھیں