امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ انتخابی دہشتگردی پیپلزپارٹی کی تاریخ ہے ، بلدیاتی ضمنی انتخاب میں نتائج کو تبدیل کیا گیا اور پی پی کو جتوایا گیا۔
انہوں نے آج شارعِ فیصل پر احتجاج کا اعلان کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ نانا ذوالفقار علی بھٹو کی انتخابات میں دھاندلی کی روایت نواسے بلاول زرداری نے جاری رکھی، بھٹو نے 65 میں محترمہ فاطمہ جناح کے مقابلے پر جنرل ایوب کی مہم چلائی، 70 میں مشرقی پاکستان کا مینڈیٹ تسلیم نہ کیا ملک ٹوٹ گیا ، 77 میں دھاندلی کی ۔
منعم ظفر نے کہا کہ ہمارے پاس جیتی ہوئی سیٹوں کے فارم 11 موجود ہیں مگر رزلٹ اس کے برعکس آیا ۔۔ ماڈل ٹاؤن کی یوسی کی نشست پر پہلے محمد فاروق چیئرمین منتخب ہوئے، پھر عام انتخابات میں بھی عوام نے محمد فاروق کو رکنِ صوبائی اسمبلی بنایا، اب ایسا کیا ہو گیا کہ اس ٹاؤن میں پیپلز پارٹی انتخابات جیت گئی؟ پیپلزپارٹی کی کارکردگی سب کے سامنے ہے